اختصار نویس

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مقررہ رموز و علامات میں لکھنے والا، شارٹ ہینڈ جاننے اور برتنے والا، جیسے : وہ اپنے لیکچر حرف بحرف محفوظ کرنے کے لیے ہر مجلس میں ایک ماہر اختصار نویس بھی اپنے ساتھ لے جاتے تھے۔

اشتقاق

عربی زبان کے لفظ 'اِخْتِصار' کے ساتھ فارسی کے مصدر'نْوِشْتَن' سے فعل امر 'نویئ' لگایا گیا ہے جوکہ اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر